بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
بھارتی پائلٹس حیران ہیں کہ اگر رافیل تباہ ہوسکتا ہے توپھرکوئی نہیں بچ سکتا، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے، برطانوی اخبار کا اعتراف
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 9 مئی 2025
19:19
(جاری ہے)
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ٹی آرٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے آرٹلری ، مارٹرگولے اور دیگر بڑے ہتھیار وں سے گولہ باری جاری ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی، جب پاکستان کارروائی کرے گا تو بھارتی میڈیا کو دنیا کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ21صدی ہے اگر کسی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں،بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے تو اسے سامنے لائے۔بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے جھوٹی کہانیاں بناکر دنیا کو گمراہ کررہا ہے۔ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔بھارت نے مشترکہ تحقیقات کا راستہ نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔بھارت نے مساجد پر حملے کئے بھارتی حملے میں خواتین بچے شہید ہوئے۔بھارت بغیر ثبوتوں کے ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔21 ویں صدی کی جنگ میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے، اگر پاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا۔ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی۔ بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے اور بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدقسمتی سے وہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ہے انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ بھارت نے وہاں پر بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کر دیا ہے، اب بھارتی میڈیا ہر گھنٹے فرضی کہانیاں بنا رہا ہے جو مضحکہ خیز بن چکی، جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہا ہے۔ ڈرون، راکٹ یا بڑے حملے نہیں کئے جا رہے۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو پاکستانی علاقے میں فائرنگ کر رہی ہیں۔ یہ کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔ ہم صرف چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی بڑے حملے جیسا نہیں ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے ایک سنسنی پھیلائی ہے، بھارت کی جانب سے ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے کہ پاکستان نے ڈرون، طیارے اور بین الاقوامی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں۔ یہ سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جس کے کوئی ثبوت موجود نہیں یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی
-
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ایران آنے جانے والے جہازوں کی امریکا کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
-
ّپاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ: نادرا کے تعاون سے نئی جامع ایس او پیز تیار
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
-
ایران اب بھی امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جواب دینے پر غور جاری ہے
-
عمران خان دور کا منصوبہ ملک میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب
-
ایران کی طرف سے آج ہمیں جواب موصول ہوجانا چاہئے، امید ہے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.