سب ڈویژن کھوئیرٹہ کی حدود میں پھیری سے غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم /قلفیاں فروخت کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ قیصر اسلم چوہدری نے سب ڈویژن کھوئیرٹہ کی حدود میں پھیری سے غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم /قلفیاں فروخت کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دیا عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کے اس اقدام کو سراہا، تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ کے مضافات سیری،خانپور، منجوال، سملار، دھناں، دربار بنڈلی و دیگر چھوٹے شہروں میں غیر ریاستی افراد نے مقامی لوگوں کے تعاون و معاونت سے انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری آئسکریم /قلفیوں کے سیل پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں ان سیل پوائنٹس پر پشاور و دیگر شہروں سے مال روزانہ کی بنیاد پر فراہم ہوتا ہے جو بعدازاں پھیری والے موٹر سائیکلز و دیگر طریقہ سے مختلف محلوں، گلیوں اور سکولز چھٹی کے وقت سکول کے باہر بچوں میں فروخت کرتے تھے جن کے کھانے سے بچے گلے و دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام غیر قانونی سیلز پوائنٹس کو سیل کرنے کا حکم دیا اور پھیری سے غیر معیاری آئسکریم اور قلفیاں فروخت کرنے پر تین ماہ کیلئے سب ڈویژن کھوئیرٹہ کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا مزید ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھیری لگائے گا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ قیصر اسلم چوہدری کہ اس بہترین اقدام کو بہت سراہا

متعلقہ عنوان :