Live Updates

آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی وفات عظیم سانحہ ہے،چوہدری محمد الیاس

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سابق ایڈمنسٹریٹر میونسل کارپوریشن ضلع کوٹلی ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد الیاس نے کہا ہے کہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی وفات عظیم سانحہ ہے آزاد جموں وکشمیر بھر کے عوام بالخصوص ضلع کوٹلی کے عوام ایک قابل ڈاکٹر سے محروم ہو گئے ڈاکٹر ساجد منظور مرحوم انتہائی ملنسار،اعلیٰ اوصاف اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی موت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ساجد منظور اپنے شعبے میں ایک روشن ستارے کی مانند تھے آرتھوپیڈک سرجری کے میدان میں نہ صرف مہارت حاصل کی بلکہ اپنی خوش اخلاقی، اخلاص اور مریضوں کے ساتھ نرم برتاؤ کی بدولت ایک خاص مقام پایا۔ وہ صرف ہڈیوں کے معالج نہیں تھے بلکہ کئی دلوں کی دھڑکن بھی تھے۔ لوگ انہیں طبی مہارت کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھرپور دل کے مالک کے طور پر یاد کرتے ہیں ہم مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے آمین ثمہ آمین
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات