چین اور روس کی چاند پر جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

جمعرات 24 اپریل 2025 14:35

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)چین اور روس چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لئے نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے چاند کے ان کے مشترکہ ریسرچ سٹیشن کو بجلی فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے مشترکہ منصوبے بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن ( آئی ایل آر ایس )کو توانائی کی ضرورت ہو گی اور اس توانائی کو چاند پر ہی پیدا کیا جائے گا تاکہ طویل مدتی تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین نے 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے اور چاند پر خلابازوں کو اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور وہ 2028 میں چھانگ او ۔8 خلائی مشن کے ذریعے ایک مستقل، انسان بردار قمری اڈے کی تعمیر کی بنیاد رکھے گا۔آئی ایل آر ایس کے لئے ایک اہم سوال بجلی کی فراہمی ہے اور چین کے قمری تحقیق کے پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن کے مطابق جوہری پلانٹ کو خلا میں بھیجنے کی ٹیکنالوجی میں اس وقت روس سب سیآگے ہیں۔