نادرا شہریوں کو کم وقت میں ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کر رہاہے،انچارج ای خدمت مرکز محمد وقاص

جمعرات 24 اپریل 2025 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) انچارج ای خدمت مرکز سیالکوٹ محمد وقاص نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سیالکوٹ کے عوام کو خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔ قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا شہریوں کو کم وقت میں ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کر رہاہے، جس سے سیالکوٹ کے علاقوں کینٹ ایریا، پورن نگر، کریم پورہ، رنگ پورہ، ماڈل ٹائون اور گردو نواح کے رہائشی اپنے گھر کے قریب ترین نادرا کی تمام خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ سہولیات ای خدمت مرکز سیالکوٹ میں شروع کی گئی ہیں جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سہولت سے عوام ای خدمت مرکز سیالکوٹ میں نادرا کی درج ذیل خدمات کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ب فارم، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی، ایف آر سی، شناختی کارڈ کی منسوخی بوجہ فوتگی اور نادرا کی دیگر خدمات سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اپنی سہولت کے مطابق تشریف لائیں اور نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا تمام امور میرٹ پر سر انجام دیئے جاتے ہیں اور بغیر سفارش ،بلا تعطل سہولیات کی فراہمی جاری رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :