Live Updates

کل سے ہم کسی کشمیری کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ، ہندو توا کارکن کی دھمکی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت میں ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں نے پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری مسلمانوںکو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ بھارت سے چلے جائیں ورنہ خطرناک نتائج کے لیے تیار رہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ایک ویڈیو میں ایک ہند و توا کارکن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے’’اترا کھنڈ کے دہرا دوں میں کل سے جو بھی کشمیری نظر آیا ، اسکا ہم خوب علاج کریں گے، ہم سرکار کے بھروسے پر کبھی نہیں رہ سکتے، لہذا کل دس بجے کے بعد دہرادوںمیں جوبھی کشمیری نظر آیا، اسے ہم زندہ نہیں چھوڑیں گے‘‘۔

ویڈیو میں ہندو کارکن اپنی انگلی کے اشارے سے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے ’’ کشمیریو سن لوکل سے ہم تمارے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ تم سوچنے پر مجبور ہونگے کہ یہ کیا ہواہے۔

(جاری ہے)

‘‘بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور تاجروں پر ہندو توا غنڈوں کے حملوںمیں تیزی ا ٓئی ہے۔ دہلی ،اتراکھنڈ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش ،پنجاب ، ہریانہ ، گجرات ، مہاراشتر سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میںکشمیری طلباء ، تاجروں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور واپس جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات