
{سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہ ہوسکی، نوید رضا
جمعرات 24 اپریل 2025 18:25
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور عمران اشرف نے ایک ساتھ مشکل وقت بھی دیکھا، دونوں نے کیریئر بنانے کے لیے جذبے اور محنت سے کام کیا، جس کا انہیں سلہ ملا۔
محبت کے سوال پر نوید رضا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد معاشقے کیے لیکن ان کا سب سے سچا اور اچھا معاشقہ اپنی اہلیہ سے ہی تھا، اسی وجہ سے انہوں نے ان سے شادی بھی کی۔اداکار نے بتایا کہ انہیں ایک بیٹی ہے، جس کی عمر 9 سال ہے اور والد بننے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اولاد اور والدین کیا ہوتے ہیں، اب انہیں سمجھ آچکا ہے کہ والدین کو کس طرح اولاد کی ہر چیز کا علم ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لاہور سے کیریئر شروع کیا اور آغاز میں ہی انہوں نے سید نور کی فلم میں کام کیا جو آج تک ریلیز نہیں ہو سکی۔نوید رضا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ بار بار سید نور سے فلم کا پوچھتے رہتے تھے، فلم ساز انہیں ہر بار جلد ہی فلم ریلیز کا آسرا دیتے تھے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سید نور نے ان کی پہلی فلم کسی خاص مقصد کے لیے ریلیز نہیں کی، انہوں نے فلم کو روک رکھا ہے۔نوید رضا کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کے بعد وہ واپس کراچی آئے اور انہوں نے محکمہ صحت کی سرکاری ملازمت کو چھوڑ کر اداکاری کا سوچا لیکن 6 ماہ تک وہ بیروزگار رہے، ان کی فلم بھی ریلیز نہیں ہوئی اور ان کا کیریئر بھی شروع نہیں ہو پایا۔اداکار کے مطابق ایک دن پھر وہ ہمایوں سعید سے ان کی پروڈکشن کمپنی کے دفتر میں ملنے گئے، جہاں اداکار نے انہیں دیکھتے ہی ڈرامے میں کام کرنے کا کہا، ان سے سوالات تک نہیں کیے اور آڈیشن بھی نہیں لیا۔نوید رضا نے بتایا کہ انہوں نے سجل علی، صبور علی جیسی اداکاراوں کے ساتھ محمود آباد کی ملکائیں سے کیریئر کا آغاز ہوا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.