ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام سابق ونوتعینات ڈی جیزکے اعزاز میں تقریب

وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے تبدیل ہونے والے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

جمعرات 24 اپریل 2025 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جمعرات کے روز تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان کو الوداعی اور نو تعینات ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا جسمیں خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان کے علاؤہ سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا ضیائالحق،سابق ڈی جی عبدالناصر خان،نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر اور ڈائریکٹریٹ سپورٹس کے افسران سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر کھیل خیبر پختونخوا سید فخر جہان نیسپورٹس کے شعبہ میں عبدالناصر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں صوبے میں سپورٹس کو بہت فروغ حاصل ہوا اور محکمہ کھیل کے لیے انکے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نیکہا کہ سرکاری ملازمت خلوص سے فرائض کی ادائیگی کا ذریعہ اور عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے جبکہ مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔

تقریب سے سیکریٹری سپورٹس محمد ضیاء الحق اور دیگر مقررین نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔

مقررین نے کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے ڈی جی عبد الناصر خان کا شمار خیبر پختونخوا کے قابل افسران میں ہوتا ہے اور محکمہ کھیل کے لیے انکے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل نے تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہ آج سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر چھوڑ کر جارہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا سے تبدیل ہونے والے ڈی جی عبدالناصر خان نے کہا کہ دوران تعیناتی سربراہان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں بھرپور تعاون اور رہنمائی حاصل رہی جس پر میں محکمہ کے تمام ملازمین کا شکر گزار ہوں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کی بہتری کے لئے دن رات کام کریں گے اور عبد الناصر خان کے مشن کو پورا کریں گے۔ اخر میں وزیر کھیل سید فخر جہان نے عبد الناصر خان کو سوینئر پیش کیا۔