ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ام فروا ہمدانی کی سربراہی میں نشتر ہسپتال ملتان میں سکروٹنی کمیٹی اور نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کے ا جلاس

جمعرات 24 اپریل 2025 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ام فروا ہمدانی کی سربراہی میں نشتر ہسپتال ملتان میں سکروٹنی کمیٹی اور نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی کے دواجلاس منعقد ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے سکروٹنی کمیٹی میں بطور چیئرمین شرکت کی جبکہ نیڈ اسیسمنٹ کمیٹی میں ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان بطور چیئرمین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان چیئرمین سکروٹنی کمیٹی نے اجلاس میں 50 معذور افراد کی معاون آلات/ مصنوعی آلات کے لیے منظوری دی جن کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، ان افراد کو اگلے مہینے اسسٹیو ڈیوائسز اور سپیشل ویل چیئرز، ٹرائی موٹر سائیکل، الیکٹرک ویل چیئرز لاہور سے دی جائیں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کو ضرورت کے مطابق سہولیات فراہم کررہی ہے۔ دونوں اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، عبدالعزیز خان اور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر ملتان اور نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سپیشل ایجوکیشن کی ٹیم سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی ٹیم نے شرکت کی۔