راولپنڈی،2 بائیک لفٹر گینگز کے 4 ملزمان گرفتار،14 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 24 اپریل 2025 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے 2 بائیک لفٹر گینگز کے 4 ملزمان گرفتارکرکی14 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی روات پولیس نے ملزمان ناصر اور تافیم کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے،نیو ٹاؤن پولیس نے ملزمان عبدالرحمن اور رمضان کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :