راولپنڈی ،لیڈی منشیات سپلائر سمیت 12 ملزمان گرفتار،12کلو سے زائد چرس اورآئس برآمد

جمعرات 24 اپریل 2025 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت 12 ملزمان گرفتارکرکی12کلو سے زائد چرس اورآئس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم عدنان سے 2کلو560 گرام چرس اور 20گرام آئس، آراے بازار پولیس نے ملزم بادشاہ رحمان سی2کلو400گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم بادل سی1کلو500گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم مشتاق سی1کلو200گرام چرس،ملزم منیر سی600گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزمہ سحرش سی550گرام چرس،ملزم آیاز سی560گرام چرس، ملزم معاذ سی540گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سی580گرام چرس، ملزم ارسلان سی580گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عبدالرحمن سی520گرام چرس،روات پولیس نے ملزم اسرار سی530گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہناتھا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔