صوابی، حق مہر تنازعہ ،سابق شوہر کی فائرنگ سے مطلقہ بیوی جاں بحق

جمعرات 24 اپریل 2025 20:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پنج پیر بام خیل بائی پاس روڈ پر ساگرے ونڈ پنج پیر کے مقام پر حق مہر کے تنازعہ پر سابق شوہر نے مطلقہ بیوی کو بھائی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق عبدالوہاب سکنہ کوٹھا نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی 30 سالہ ہمشیرہ کی شادی 2021 میں رفیق محمد سکنہ مرغز کے ساتھ ہوئی تھی گھریلو ناچاقی پر ایک سال قبل طلاق ہونے پر حق مہر کے سلسلے میں ان کی ہمشیرہ نے مشران دیہہ کے جرگہ کے ذریعے اپنی سابق شوہر رفیق محمد کے خلاف درخواست دائر کی جس پر وہ ناراض تھا گزشتہ روز میں اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ دم درود کے لئے رکشے میں موضع پنج پیر آئے جب ہم دونوں جائے وقوعہ پر پہنچ کر پیدل جاررہے تھے کہ اس دوران رفیق محمد نے پیچھے سے موٹر سائیکل پر آکر ان کی ہمشیرہ (اپنی سابق بیوی)پر پستول سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ، وجہ عناد دونوں کے مابین تنازعہ حق مہر بیان کی گئی ہے ۔