زرمبادلہ کے ذخائر 367 ملین ڈالر کمی کے بعد 15.43 ارب ڈالر ہوگئے

جمعرات 24 اپریل 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 367 ملین ڈالر کمی کے بعد 15.43 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 18 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.20 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.23 ارب ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 367 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :