کسٹمز کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں کارروائی، بھاری مقدارمیں سمگل شدہ اشیا برآمد

جمعرات 24 اپریل 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی سید محمد رضا نقوی کی قیادت میں کسٹمزاورحساس ادارہ نے بولٹن مارکیٹ میں قائم گودام پرمشترکہ کارروائی کرکے بھاری مقدار میں سمگل شدہ اشیا ء برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کسٹمز کے مطابق برآمدشدہ اشیا ء میں سگریٹس،انڈین گٹکا،نسوار، شیشہ فلیوئراورصابن شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ضبط شدہ اشیا ء کواے ایس او کے گودام منتقل کردیاگیا ہے، حتمی مالیت کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :