مسلح افواج کی ترقی سٹریٹجک ترجیح ہے ،صدر یواے ای

جمعہ 25 اپریل 2025 11:20

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی ترقی، ان کی عسکری صلاحیتوں کی تجدید اور ان کی آپریشنل تیاری کو تقویت دے کر ملکی دفاع ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اولین سٹریٹجک ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز خلیفہ بن زاید دوم ایئر بورن بریگیڈ کے دورے کے دوران مسلح افواج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

صدر نے بریگیڈ کے ارکان کے آپریشنل کردار کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں بریگیڈ کی تنظیم اور آپریشنل مشنز کے ساتھ ساتھ ملکی دفاعی نظام میں اس کے اہم کردار بارے پریزنٹیشن دی گئی۔ صدر نے کہا کہ مسلح افواج کی ترقی، ان کی عسکری صلاحیتوں کی تجدید اور ان کی آپریشنل تیاری کو تقویت دے کر ملک کے دفاع اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اولین سٹریٹجک ترجیح ہے۔