Live Updates

برسلزکے پاکستانی سفارتخانے میں ایسٹر تقریب، پوپ فرانسس کو خراجِ عقیدت

جمعہ 25 اپریل 2025 12:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی مسیحی برادری کے ممتاز افراد کے ساتھ ایسٹر کا جشن منایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تقریب میں بیلجیئم بھر سے گرجا گھروں میں اہم عہدوں پر فائز نمایاں افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سفیرِ پاکستان رحیم حیات قریشی نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور بیلجیئم کے معاشرے میں بین الثقافتی تفہیم کے فروغ میں ان کے قابلِ قدر کردار کو سراہا۔اپنے خطاب میں سفیر نے آئینِ پاکستان میں درج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی مساوات، مذہبی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر مبنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات