ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی

نائب صدر کے عہدے کے لیے ووٹ لیا گیا ،اب صدر اس کی شناخت کا تعین کریں گے،رزق نمورہ

جمعہ 25 اپریل 2025 12:35

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے 1964 میں اپنے قیام کے بعد پہلا اقدام کرتے ہوئے نائب صدر کا عہدہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایل او کی مرکزی کونسل کے رکن رزق نمورہ نے فلسطینی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے ووٹ لیا گیا ہے جس کے بعد صدر اس کی شناخت کا تعین کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تقریبا متفقہ ووٹنگ کے ذریعہ ہوا۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی مرکزی کونسل کا اجلاس دوسرے اور آخری روز بھی جاری رہا۔ مرکزی کونسل ایک مستقل ادارہ ہے جو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی فلسطینی نیشنل کونسل سے نکلتا ہے۔ اسے اپنے کچھ اختیارات کے ساتھ اختیار حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :