نوشہرہ ورکاں، موضع چڈیالہ میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 بہن بھائی جاں بحق

جمعہ 25 اپریل 2025 13:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) نوشہرہ ورکاں علاقہ تھانہ تتلے عالی موضع چڈیالہ میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 بہن بھائی جاں بحق اور 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جاں بحق دونوں بہن بھائی 19 سالہ میرب دختر ارشاد 8 سالہ داود ارشاد کی میتیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع چڈیالہ میں پھیری والا دہی بھلے فروخت کر رھا تھا کہ 3 بہن بھائیوں سمیت 8 افراد نے گلی سے دہی بھلے خرید کر کھائے تھے۔تتلے عالی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ،پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جبکہ پھیری والے مبینہ ملزم کو پولیس نے حراست میں لےلیاہے ۔\378

متعلقہ عنوان :