Live Updates

ایپکا کی کال پر مظفرآباد میں بھارت کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25 اپریل 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)ایپکا کی کال پر مظفرآباد میں بھارت کے خلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ایجوکیشن بلاک سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر مظفراباد دفتر کے باہر سے ہو کر پریس کلب مظفراباد تک جاری رہا ملازمین نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی پاکستان فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ایپکا رمضان مغل ‘سپریم ہیڈ ایپکا باوا کرامت سبزواری ‘ ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل یا سر امین ترک، سیکرٹری اطلا عات میر عمر مشتاق و دیگر کر رہے تھے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات