Live Updates

وزیرِ اعظم کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے،شفافیت یقینی بنانے کے لئے، پی آئی اے سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے، شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 اپریل 2025 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے،شفافیت یقینی بنانے کے لئے، پی آئی اے سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) کی نجکاری پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کیلئے شرائط سے آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ شفافیت یقینی بنانے کے لئے، پی آئی اے سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹیلی ویڑن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ انوسٹر آؤٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع سٹریٹجی بنائی گئی ھے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوارڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات