لاہور میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ،142املاک سربمہر

جمعہ 25 اپریل 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) لاہور میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 142املاک سربمہر کر دی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ لاہور میں 21ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط ،4300فلیکس ہٹائے گئے اور 4ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔ ڈی ایچ اے، بیڈیاں روڈ سمیت مختلف اہم علاقوں سے تجاوزات کا صفایا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی گئی ۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں کارروائی کی گئی ۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل نے ٹیموں کی قیادت کی۔ رہائشی علاقوں سے 18جھگیاں منتقل، 7مویشی ضبط کیے گئے ۔ گوالمنڈی، موچی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ اہم آپریشنز سے تجاوزات صاف ہوئیں، تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی بحال ہو رہی ہے، وزیراعلی پنجاب کی لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے میں خصوصی دلچسپی۔

متعلقہ عنوان :