کہوٹہ ،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

جمعہ 25 اپریل 2025 16:50

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خورشید عالم بھٹی فاضل ایڈیشنل سیشن جج کہوٹہ نے ترکھی سدیوٹ کے شہزاد قتل کیس میں ملوث ملزمان منان، عدنان اور شاہزیب کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانون دان سرفراز قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے ۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ موجودہ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری ضروری ہے، لہٰذا ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ملزمان نے فروری میں ترکھی سدیوٹ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے شہزاد آزاد کو قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :