Live Updates

j ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزار تھی ،ربیکا خان کا انکشاف

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہوئی پہلی کمائی کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ربیکا خان نے انکشاف کیا کہ میں 2019 سے ویڈیو بنارہی ہوں ، پہلے میری ویڈیو پر 100 ویوز آتے ہیں لیکن اچانک ہی لوگوں کو میری ویڈیوز پسند آنے لگیں اور ویوز ملینز میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

میزبان کی جانب سے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ربیکا نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزار تھی جسے ملنے پر میں بہت خوش ہوئی تھی، یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے سوچا تھا کہ مجھ میں کوئی بات تو ہے جو لوگ مجھے دیکھتے اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں ۔ربیکاخان نے بتایا کہ والد میری بہت بڑی سپورٹ ہیں اور فیملی بھی سپورٹ کرتی ہے لیکن میں ہر کام والد سے پوچھ کر کرتی ہوں ، ان دنوں والدہ کے ساتھ یوٹیوب پر کوکنگ ویڈیوز بنارہی ہوں جو کہ بہت پسند کی جارہی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :