uپاکستانی شہریوں کی ایران، عراق انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام

ایف آئی ائے اسمگلر گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرکے 10 خواتین اور 4 بچوں سمیت 48 افراد بازیاب

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

,بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)پاکستانی شہریوں کی ایران، عراق انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایف آئی ائے اسمگلر گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرکے 10 خواتین اور 4 بچوں سمیت 48 افراد بازیاب۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے بہاول پور نے کاروائی کرتے ہوئے جھانگڑا شرقی موٹر وے انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان شہریوں کو بس کے ذریعے کراچی لے جارہے تھے جس کے بعد تمام شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بلوچستان کے ذریعے ایران اور عراق منتقل کرنا تھا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی لی ہوئی تھی ، گروہ کے گرفتار ملزمان کی شناخت فضل محمد اور شعیب رضا کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے نے ملزمان سے 17 پاسپورٹس، موبائل فونز اور دستاویزات برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ،مذیدکاروائی شروع کردی گئی ہے۔