جے ایس آڈیٹوریم اور مبارک مسجد کراچی میں اہم دینی تقریبات کا انعقاد

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر پروفیسر محمد سلفی، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے مدیر پروفیسر عثمان صفدر، جامعة الاحسان کے مدیر الشیخ محمد احسن سلفی، مھد السلفی گلستان جوہر کے مدیر علامہ محمد ابراہیم بھٹی و دیگر اہل حدیث دینی جامعات کے رئیس الجامعات اور مدیران جامعات نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے فرزاندان توحید بڑے خوش نصیب ہیں جن کی صلاحیتوں اور کاوشوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے پھول چوک بونگاں بلوچاں میں قائم جامعہ کے مدیر قاری صہیب احمد میر محمدی جے ایس آڈیٹوریم ، آئی بی اے کیمپس صدر کراچی میں اپنے مخصوص انداز میں (THE SUCCESS FARMULA) کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کریں گے اور اس موضوع کی مناسبت سے اس کی سچائی اور حقانیت سے سامعین کرام کو دینی آ گاہی فراہم کریں گے جبکہ اسی روز جامع مسجد مبارک (اہل حدیث) گھاس منڈی رنچھوڑ لائن بس اسٹاپ ، کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر حماد انس مدنی اور ڈاکٹر عبید الرحمٰن رشید(فاضل مدینہ یونیورسٹی) اہم موضوعات پر اپنے خصوصی لیکچرز دیں گے یہ ماہانہ تحقیقی و اصلاحی پروگرام بعد از نماز مغرب منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اذان اسلامک انسٹی ٹیوٹ اور جامع مسجد مبارک کی انتظامیہ نے اہل علم اور تشنگانِ علم و عرفان کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :