منشیات فروشی کے مقدمے میںنائیجرین باشندے کو 7سال قید ،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروشی کے اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نائیجرین باشندے کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ نسیم نے ملزم جعفری کو 1600گرام آئس فروخت کرنے کے الزام میں سزا سنائی ۔ پراسیکیوٹر عرفان اکبر ڈوگر نے عدالت میں موثر شواہد اور گواہ پیش کیے جس پر عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیا۔ملزم کے خلاف مصطفی آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :