Live Updates

پاکستان سنی تحریک کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جواد قادری

جمعہ 25 اپریل 2025 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن اور رابطہ کمیٹی عہدے داران کا اجلاس صدر کراچی ڈویژن جواد قادری جنرل سیکرٹری شہباز قادری اور انفارمیشن سیکرٹری عمران قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ندیم قادری انجم قادری جاوید قادری طاہر قادری وقار قادری شکیل فوجی فہیم قادری عبدالقادر قادری ریحان قادری شکیل میمن قادری اور کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ عہدے داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک اور بالخصوص کراچی کی موجودہ صورتحال اور اہم ایشوز پر عہدے داران نے گفتگو کی۔پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے صدر جواد قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت توہین صحابہ و اہلبیت کرنے والے ہماری ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران شر پسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر کہ فر کردار تک پہنچائیں۔پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی ہے آج بھی ہم ایسے عناصر کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

قانون کو ہاتھ میں لے کر شر پسند عناصر سازشوں کے ذریعے ملک کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ امن پسندگی کو اولین ترجیح دی ہے اور ہمیشہ ایسے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے۔پاکستان سنی تحریک کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔پاکستان سنی تحریک کے قائدین رہنما اور کارکنان اپنے خون کے آخری قطرے تک ایسے عناصر کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن شہباز قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔شر پسند عناصر ہمارے جذبات کو مجروح نہ کریں اور نہ ہی ہماری ریڈ لائن کو کراس کرنے کی کوشش کریں۔پاکستان سنی تحریک مرکزی صدر جینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں ملک بھر میں اپنے شہید قائدین کہ نظریے پر کام کر رہی ہے۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک سلیم قادری نے سنی تحریک کو بنایا چلایا اور شہادت کا درجہ حاصل کیا اسی طرح عباس قادری نے جب اس مشن کی کمان سنبھالی تو انہوں نے بھی قائدین کے نظریے کو اولین ترجیح دی۔انفارمیشن سیکرٹری کراچی ڈویژن عمران قادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک قائدین کے نظریے اور مشن پر گامزن ہے۔پاکستان سنی تحریک لسانیت قومیت اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر عوام اہلسنت ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔

ملک میں موجود شر پسند عناصر جانتے ہیں کہ پاکستان سنی تحریک ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سب سے بڑی دیوار ہے۔شر پسند عناصر ہمیشہ پاکستان سنی تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں مگر انہیں ہمیشہ اپنے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔تمام عہدے داران پاکستان سنی تحریک کے شہید قائدین کے نظریے اور فلسفے کو عوام اہلسنت تک پہنچائیں تاکہ ملک میں موجود شر پسند عناصروں کو کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہ ملے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات