لاہور رنگ روڈ پر 8سالہ بچے کو تیز رفتار گاڑی نے کچل ڈالا

گرفتاری کے ڈر سے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعہ 25 اپریل 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) لاہور میں رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو گاڑی نے کچل کر ہلاک کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم شفقت کی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی معصوم بچے کی جان لے گئی، گرفتاری کے ڈر سے ملزم شفقت نے شیرا کوٹ کی طرف فرار کی کوشش کی جس پر انچارج چوکی میو ہسپتال اسکا پیچھا کیا۔پولیس کے مطابق ملزم بادامی باغ منڈی کی طرف مڑا جس کو روکا گیا ،انچارج چوکی میو ہسپتال خرم جٹھول اور بادامی باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :