کراچی،ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔