سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات، فلسطین امن کانفرنس پر تبادلہ خیال

ہفتہ 26 اپریل 2025 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کے یورپی اور خارجہ امور کے وزیر جین نول بیروٹ کی ملقات کے دوران فلسطین امن کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس یی اے کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے لیے امن کانفرنس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ کے سیاسی امور کے مشیر شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی اور وزارت خارجہ میں مشیر ڈاکٹر منال رضوان نے شرکت کی۔