Live Updates

فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

تقریب میں فردوس جمال کے علاوہ محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں کی شرکت

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پاکستان شوبز کے سینئر لیجنڈری اداکار فردوس جمال کو ’’دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘سے نواز دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں نے شرکت کی اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھائی۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔تقریب کے دوران نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات