سرگودھا ،غزہ فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالی ،فضا نعروں سے گونج اٹھی

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)سرگودھا میں غزہ فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف انجمن تاجران اور مذہبی جماعتوں کی مشترکہ کال پر شہر اور گردونواح میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں فضا نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر تاجران اور مذہبی رہنماؤں مولانا قاری عبدالوحید، قاضی نگاہ مصطفے، ملک ضیا الحق، سعید اختر کوہلی،شیخ نعیم اسلم کپور،ناصر سہیگل، ندیم خاور،خواجہ احمد حنیف،رانا سجاد حیدر،میاں محمد عمران، شیخ نعیم طاہر، شیخ محمد علی،محمد شہزاد انصاری، ذاہد خان اور دیگر نے کہا کہ غزہ فلسطین میں اسرائیل نے کی جارحیت اور بربریت پر پوری قوم اور امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ ہے اس لئے بے گناہ مسلمانوں کے ساتھ معصوم بچوں،عورتوں اور نہتے شہریوں پر ظلم اور ان کی قتل عام ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف لائحہ عمل اختیار کریں اور فلسطین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جاری رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ سرگودھا کے تاجر متحد اور ایک پلیٹ فارم پر ہیں جنہوں نے مکمل شٹر ڈاؤن کر کے مظلوم مسلمانوں اظہار یکجہتی کر کے ثابت کیاکہ ہم ژندہ قوم ہیں اور دشمنوں کے خلاف سسیہ پلائی ثابت ہونگے۔اس حوالہ سے دن بھر ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا اور فضا نعروں سے گونج اٹھی۔