امریکی ڈارک سوسائٹی کا پردہ چاک کرنے والی خاتون نے خودکشی کرلی

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)امریکی ڈارک سوسائٹی کا پردہ چاک کرنے والی خاتون ورجینیا گیفری نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ ورجینیا گیفری ملزم جیفری ایپسٹین کے جنسی استحصال سے بچ جانے والی نمایاں افراد میں سے ایک تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت آسٹریلیا کے علاقے نیرگابی میں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ورجینیا گیفری جنسی استحصال اور اسمگلنگ کے خلاف آواز بلند کرتی تھیں، انہوں نے ایپسٹین اور اس کے اہل کاروں کے خلاف بھی آواز اٹھائی تھی۔

متعلقہ عنوان :