ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ سیالکوٹ کا دورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس سید کمال عابد نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ کا دورہ کیا۔ میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس سید کمال عابد نے سیالکوٹ کے ریسکیو ہیڈکوارٹر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کی آمد پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور پریڈ کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال نے ایڈمنسٹریٹر کو ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کروایا اور ریسکیو کارکردگی کی بابت رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ریسکیورز کی ظاہری حالت اور یونیفارم کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر سید کمال عابد نے اس موقع پر ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز اپنی جسمانی فٹنس کا خیال رکھیں، سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن کے تحت عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے اور محفوظ بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :