Live Updates

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب ایک عہدسازشخصیت ہیں۔عبدالرزاق ساجد

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب سے المصطفیٰ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے ملاقات کی اوران خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

گفتگوکرتے ہوئے عبدالرزاق ساجدنے کہاکہ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ایک عہدسازشخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دینی ،ملی ،انسانیت کی خدمت،پسے ہوئے طبقات اورالمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کیلئے وقف کی ہوئی ہے ان کی قیادت،نظریہ ،قربانیوں نے پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کونیارُخ دیا۔

ہم اِن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوردل کی گہرائیوں سے دعاگوہیں اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو مکمل صحت،طاقت اورہمت عطافرمائے،ان کی انسانیت کی خدمت کے کاموں کو اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔عیادت کرنے والوں میںمحمدنوازکھرل،معین خان،عبدالغفارسعیدی،ندیم ہارون،سعیدالدین طارق ودیگر بھی موجودتھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات