حکومت پنجاب صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:10

عارف والا 26 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) حکومت پنجاب صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے اور دیہی علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانا ایک اہم مقصد ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے رورل ہیلتھ سنٹر 163-ای بی اور بنیادی مرکز صحت 67-ای بی میں جاری تزئین و آرائش اور توسیعی تعمیراتی منصوبوں کے معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مختلف تعمیراتی مراحل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبہ جات کو شفافیت اور دیانت داری سے مکمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور منصوبے سے وابستہ عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :