Live Updates

ھ*مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح راولپنڈی شہر و کینٹ میںشٹرڈائن

ٴْ ہوٹلوں اور کریانہ مرچنٹ سمیت تمام کاروباری مراکز میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

۷راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کی کال پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح راولپنڈی شہر و کینٹ میں بھی ہفتہ کے روز مکمل شٹر ڈاؤن رہا اس موقع پر راولپنڈی کی تمام ہول سیل مارکیٹوں اور کاروباری و تجارتی مراکز میں مکمل ہڑتال کی گئی ہڑتال کی کال پر انجمن تاجران راولپنڈی کے تینوں بڑے دھڑوں کے علاوہ پیپلز ٹریڈرز سیل اور انصاف ٹریڈرز ونگ کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے کے باعث مری روڈ، فرنیچر مارکیٹ، جیولری مارکیٹ، راجہ بازار، سٹی صدر روڈ، ننکاری بازار، کمرشل مارکیٹ، باڑہ مارکیٹ، میڈیکل سٹورز، ہوٹلوں اور کریانہ مرچنٹ سمیت تمام کاروباری مراکز میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں اس موقع پر راولپنڈی کے تینوں بڑے دھڑوں کے قائدین شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر اور ارشد اعوان نے کامیاب ہڑتال پر راولپنڈی شہر و کینٹ کے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل وجان فلسطینیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں آج کی ہڑتال کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اسرائیلی بربریت پر عالمی برادری نوٹس لے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کہ ملک بھر کی تاجر برادری ہر طرح فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات