خاران، ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے واک

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:50

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے واشک میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و ایم ایس ڈی ایچ کیو واشک ڈاکٹر محمد اکبر رڈ کی سربرائی میں واشک بازار سے نکل کر مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے ڈی ایچ او دفتر میں اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ کوارڈینٹر بی آر ایس پی محمد انور جمالدینی، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شہزاد ،ڈسٹرکٹ ملیریا پروگرام سپریڈنٹ خلیل الرحمٰن لوراجہ،انچارج نیوٹریشن پروگرام صدام سعید مینگل،سپریڈنٹ ڈی ایچ او آفس اللہ داد ساسولی میونسپل کمیٹی واشک کے چیرمین مفتی خدادا،سابق چیرمین حاجی بشارت اللہ آلازئی و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شریک تھے ۔

\378

متعلقہ عنوان :