فوڈ اتھارٹی کاموٹرویز پر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے آپریشن ، 40 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری اور جرمانے

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے مسافروں کیلئے موٹرویزپر قیام و طعام کے دوران معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے بھیرہ موٹروے سروس ایریا پر کریک ڈائون کیا جس میں 43فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ، 3فوڈ پوانٹس کو 1لاکھ 45ہزار کے جرمانے ، 40کو وارننگ نوٹسسز جاری جبکہ غیر معیاری آئل، ایکسپائر پانی، باسی سبزیاں اور ڈرنکس تلف کردی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حفضان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، لازم ریکارڈ بھی عدم موجود اورسابقہ ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی،اسی طرح گندے فریزر میں گوشت اور ڈیری اشیاء اکٹھی رکھی پائی گئیں ، کچن ایریا میں مکھیوں، مچھروں، چھکلیوں کی بھرمار،تیار کھانا بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا، فوڈ ہینڈلرز کی ہائجین صفر اور باسی سبزیوں سے اشیاء تیار کی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح اور موٹر ویز پر غیر منظور شدہ اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی عائد ہے، مسافردوران سفرخوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں1223پر اطلاع دیں۔