Live Updates

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے

ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا

اتوار 27 اپریل 2025 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصویریں وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی زندگی کے حسین سفر کا ایک اور خوبصورت سنگ میل طے ہوگیا، 25 اپریل 2025 کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور جھلملاتی آرائش نے ان کے حسن کو دوبالا کردیا، ربیکا نے اپنے بالوں میں خوبصورت سلور کا پراندا بھی سجایا، جو ان کے روایتی انداز کو اور بھی دلکش بنا رہا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات