ہری پور پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 9 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 27 اپریل 2025 14:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 300 روپے، 2 مرغے، 2 جوڑے کانٹے کیل اور 4 موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان ریافت ولد محمد اکرم سکنہ آلولی، سلیمان ولد سلیم خان سکنہ عبداللہ ٹاؤن، یاسر ولد فدا محمد سکنہ مکھن، ذیشان ولد شوکت سکنہ دوبندی، ثاقب ولد خان افسر سکنہ بانڈہ منیر خان، عثمان ولد محمد صادق سکنہ کلنجر، واجد ولد منظور سکنہ آلولی، عطاء الرحمان اور عتیق الرحمان پسران خالد محمد ساکنان بانڈہ منیر خان کو گرفتار کر کے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 300 روپے، 2 مرغے، 2 جوڑے کانٹے کیل اور 4 موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5GO/6C بے رحمی جانور ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :