ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ، مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری

اتوار 27 اپریل 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور پولیس کی کارکردگی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے ، جن میں سے زیادہ کا تعلق جرائم کی روک تھام، تفتیش میں تاخیر اور عوامی عدم تحفظ سے تھا۔

ڈی پی او نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق ان شکایات کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ پولیس کے برتاؤ کو بہتر بنانے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس کے عملے کو عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور پولیس سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :