Live Updates

الحمراء میں فرانسیسی آرٹسٹ کلیمنٹ ویزج کی یادپرفارمنس اپنی انفرادیت میں مثالی رہی

کلمینٹ ویزج نے ’’ دل دل پاکستان ،ْ جان جان پاکستان‘‘ کے گانے پر بھی اپنے فن کا اظہار کیا

اتوار 27 اپریل 2025 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)فرانسیسی کلچر سنٹر، الائنس فرانسیس، آرٹس کونسل آف پاکستان ،کراچی اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام فرانسیسی آرٹسٹ کلیمنٹ ویزج نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔کلمینٹ ویزج نے ’’ دل دل پاکستان ،ْ جان جان پاکستان‘‘ کے گانے پر بھی اپنے فن کا اظہار کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد کی پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے فرانسیسی آرٹسٹ کی الحمرا میں پرفارمنس کو خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان ،ْ کراچی احمد شاہ نے اپنے تاثرات میں کہاکہ ہمارے دور کے نوجوان فرانسیسی موسیقی کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں۔ پروگرام میں کلیمنٹ ویزج نے ہپناٹک الیکڑو پاپ ٹون پیش کیں جنہیںسے سننے والے لطف اٹھاتے رہے اور آرٹسٹوں کو داد دیتے رہے ۔بلاشبہ فرانسیسی آرٹس کی پرفارمنس دیکھنے میں اپنا الگ تاثر رکھتی تھی۔الحمراء ایسے پروگرام خصوصا اپنی پبلک کے لئے پیش کرتا ہے تاکہ وہ دنیا بھر کے فن کو دیکھ سکے۔فرا نسیسی آرٹسٹ کے پروگرام کے انعقاد پر فرانسیسی کلچر سنٹر، الائنس فرانسیس، آرٹس کونسل آف پاکستان ،کراچی اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات