کراچی ، موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) شہر قائد میں پولیس اہلکار خود موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں، پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی پولیس نے 2کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، اہلکار محمد مدثر عرف کاکا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا تھا۔

درین اثنا عید گاہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2 ملزمان نے ماہ رمضان میں ایک کولڈ ڈرنگ ڈپو میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔مذکورہ اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی بھرتی ہوا تھا، ملزم اہلکار نے ستمبر میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔پولیس اہلکار نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔