راولپنڈی ریس کورس پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم نوید خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 30 انار، 15 سنوفلاس، 9 چائنا پٹیاں اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :