Live Updates

تین روزہ پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 30 مئی سے کراچی میں شروع ہو گا

اتوار 27 اپریل 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ پاکستان پیڈل رینکنگ کپ 30 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اینڈ بوائز انڈر-14 کے مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام میچز شام چھ بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے یکم جون کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی روواں برس اکتوبر میں کھیلی جانے والی ایشین پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات