Live Updates

تیز ترین 300 ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے لاستھ مالنگا ، جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہین ٹی20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ، حارث رؤف یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 مئی 2025 11:57

تیز ترین 300 ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے لاستھ مالنگا ، جسپریت ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2025ء ) پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے بدھ کے روز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ہوم سائیڈ لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران حاصل کیا۔

 
شاہین آفریدی نے یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹونٹی میں اپنی 300 ویں وکٹ حاصل کر کے تاریخی مقام حاصل کیا۔ 
اس کے نتیجے میں شاہین وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عامر، عماد وسیم، شاہد آفریدی اور شاداب خان کے بعد ٹی ٹونٹی میں 300 وکٹیں لینے والے صرف 7ویں پاکستانی بولر بن گئے۔

(جاری ہے)

 


ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بولرز کی سب سے زیادہ وکٹیں: 

وہاب ریاض: 344 اننگز میں 413 وکٹیں
سہیل تنویر: 381 اننگز میں 389 وکٹیں 
محمد عامر: 315 اننگز میں 371 وکٹیں 
عماد وسیم: 376 اننگز میں 353 وکٹیں 
شاہد آفریدی: 323 اننگز میں 347 وکٹیں 
شاداب خان: 297 اننگز میں 336 وکٹیں 
شاہین شاہ آفریدی: 215 اننگز میں 300 وکٹیں 

شاہین آفریدی T20 کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 300 وکٹیں مکمل کرنے والے ایشیائی فاسٹ بولر بھی بن گئے۔

کسی بھی فاسٹ باولر کا تیز ترین 300 ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی کے پاس ہے جنہوں نے 208 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ شاہین آفریدی 216 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر دوسرے، لاستھ مالنگا 217 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے تیسرے جب کہ جسپریت بمراہ 237 اننگز میں 300 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات