Live Updates

پہلی سپرلیگ ویمن تھرو بال کی تیاریاں زور و شور سے جاری، لیگ 9 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی

اتوار 27 اپریل 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمامپہلی سپرلیگ ویمن تھرو بال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پہلی سپرلیگ ویمن تھرو بال 9 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے۔ سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 3 مئی تک کروا سکتے ہیں اور لیگ 11 مئی تک جاری رہے گی۔

لیگ کی فاتح ٹیم کے لئے 30 ہزار روپے کی انعامی رقم بمعہ ونر ٹرافی رکھی گئی ہے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی سے نوازا جائے گا۔ لیگ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی خواتین کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات