فلسطینی صدر نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کردیا

اگلے ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا

اتوار 27 اپریل 2025 17:35

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)فلسطینی صدر محمود عباس نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکومت میں نائب صدر کے عہدے کی تشکیل کے چند روز بعد بالآخر فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او( فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ کو تنظیم کا صدر اور فلسطینی صدارت کے لیے اپنا نائب مقرر کرلیا ہے۔پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اور رکن واصل ابو یوسف نے بتایا ہے کہ حسین الشیخ کو نائب صدر بنانے کے فیصلے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حمایت کردی ہے۔اگلے ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :