
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی، پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے روئیے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 30 اپریل 2025
10:32

(جاری ہے)
بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔یہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جنہیں پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے۔ پاکستان خود دودہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کے حملے کرنا بد قسمتی اور افسوس ناک ہے، بھارت کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔پاکستان قوم اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرےگی۔عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آزادانہ تحقیقات سے گریز اس کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے جس کا مقصد سیاسی فوائد کیلئے عوامی جذبات کو اشتعال دینا اور تصادم کی فضا پیدا کرنا ہے، یہ ایک نہایت افسوسناک رجحان ہے۔ پاکستان ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے ذمے دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا، سچائی کو پتا لگانے، محرکات جاننے کیلئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، بد قسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنےکا انتخاب کیا۔ یہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔ غیرجانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کیلئے بڑ ا ثبوت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
-
پاکستان میں بزرگ افراد کی نظرانداز زندگی
-
مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی دعویدار حکومت کے تمام تخمینے غلط ثابت
-
پراگ سے بوڈاپیسٹ: ووٹرز کے بڑے تحفظات ہجرت اور یوکرینی جنگ
-
سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
-
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.